
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاک قطر معاہدے کے تحت ایل این جی کا پہلا جہاز پورٹ قاسم پر لنگر انداز ہو گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق پورٹ قاسم پر لنگر انداز ہونے والے جہازالقطارہ میں ایک لاکھ 50ہزار کیوبک میٹر ایل این جی موجود ہے ۔چیئرمین پورٹ قاسم آغاخان اختر نے کہاہے کہ ہر ماہ چار جہاز پورٹ قاسم پر لنگر انداز ہوں گے اور پورٹ قاسم پر چار ٹرمینل لگیں گے ۔انہوں نے کہا کہ جہاز سات دن میں گیس سوئی سدرن کے نظام میں منتقل کرے گا ۔جہاز پاکستان اور قطر کے درمیان ہونے والے 15سالہ معاہدے کے تحت پاکستان پہنچاہے ۔










0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔